ابھیجیت کا شاہ رخ کے ساتھ اختلافات کم کرنے پر آمادگی کا اظہار
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے اختلافات کم کرنے پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اختلافات ضروری تھے اگر وہ نہ ہوتے تو لنگی ڈانس کیسے سامنے آتا؟۔
میں شاہ رخ کے ساتھ معاملات بہتر کرنے اور اُن کے لیے گانے کے لیے تیار ہوں ہم نہیں لڑرہے ہیں لیکن کچھ گھٹیا لوگ جو اس معاملے میں شامل ہونے پر بضد ہیں، کی وجہ سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔