لولی وڈ کو شان اور سید نور نے زیادہ نقصان پہنچایا : سعود
لاہور(شوبز ڈیسک)ماضی کے مقبول فلمی ہیرو سعود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری (لولی وڈ) کو سب سے زیادہ نقصان شان اور فلم ساز سید نور نے پہنچایا، تاہم انڈسٹری کو تباہ کرنے میں سب کا ہاتھ ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں سعود نے کہا کہ لولی وڈ کو تباہ کرنے میں متعدد فلم سازوں اور اداکاروں کا ہاتھ ہے لیکن ان کے خیال میں سید نور اور شان وہ مرکزی لوگ ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو زیادہ نقصان پہنچایا، مرحوم سلطان راہی نے بھی انڈسٹری کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔