حنا بیات کا شوہر کی دوسری برسی پر جذباتی پیغام
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ حنا بیات نے اپنے شوہر کی دوسری برسی پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ میں اداکارہ کو شوہر کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے خالی پن کو خوش گوار یادوں سے بھرنا سیکھ لیا ہے ، میں نے درد کو شکر گزاری سے بدلنا سیکھ لیا ہے، میں نے ایک بار پھر سے ملنے کی امید کے ساتھ جینا سیکھا ہے کیوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی آپ کے لیے انتظار کیا اور اب میں دوبارہ آپ کے ساتھ رہنے کا انتظار کرتی ہوں۔ ایسی زندگی میں جو کبھی ختم نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ اداکارہ حنا بیات نے اپنے ایک انٹرویو میں شوہر سے پہلی بار ملنے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا تھا کہ میں اور میرے شوہر ایک دوست کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے ملے تھے ، پھر دونوں کی آپس میں بڑی گہری دوستی اور دوستی کے بعد شادی ہو گئی۔