دوسری شادی کیلئے بیٹی نے بے حد حوصلہ افزائی کی : دانیہ انور

دوسری شادی کیلئے بیٹی نے بے حد حوصلہ افزائی کی : دانیہ انور

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ ان کا دوسری شادی کا ارادہ نہیں تھا تاہم اچھا شخص ملا تو شادی کا فیصلہ کرلیا۔

ایک پوڈ کا سٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور یہ شادی 6 سال تک چلی،ان کے پہلے شوہر نشے کے عادی تھے، وہ نہ صرف تشدد کرتے بلکہ ان کی تضحیک بھی کرتے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ طلاق کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے دوبارہ شادی نہ کرنے کا سوچا تھا، لیکن جلد ہی ان کی زندگی میں ایک اچھا شخص آیا، جن سے ان کا دو سال تک تعلق رہا۔ اداکارہ نے انکشا ف کیا کہ ان کی بیٹی نے دوسری شادی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دوسری شادی نہ صرف اپنی خوشی بلکہ بچوں کی بھلائی کے لیے بھی کی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی عمر اب 37 سال ہے، اور وہ اپنی زندگی میں سکون اور خوشی محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کی ساس اور سسر بھی بہت اچھے ہیں جو انکی بہت رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں