ایک اداکار نے انوشکا شرما سے اظہار محبت کیاتھا:رنبیر کپور کا انکشاف
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما سے ایک ساتھی اداکار نے اظہار محبت کیا، جس کا ‘سرنیم’ بھی کپور ہے لیکن اداکارہ نے اسے انکار کیا اور صرف دوستی تک محدود رکھا۔
انوشکا شرما پہلے تو ساتھی اداکار کے اظہار محبت پر حیرت زدہ ہوئیں لیکن بعد میں گفتگو کا انداز بدل دیا اور کہا کہ میرے والد آرمی سے ہیں، میرا تعلق بھی فوجی خاندان سے ہے، میں نے دوست ہمیشہ جنس سے بالاتر ہوکر بنائے ، لڑکے اور لڑکیاں سب ہی میرے دوست ہیں۔