والدہ نے ڈاکوؤں کو بیوقوف بنا کر پکڑوا دیا: زویا ناصر کا انکشاف

والدہ نے ڈاکوؤں کو بیوقوف بنا کر پکڑوا دیا: زویا ناصر کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ زویا ناصر نے اپنی والدہ کیساتھ ہونیوالی ایک ڈکیتی کی واردات کی کہانی سنا تے ہوئے کہاکہ ایک بار امی رات کے۔

 وقت گھر پہنچنے ہی والی تھیں کہ ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو گھیر کر اُنہیں گاڑی سے باہر نکال دیا کیونکہ وہ امی سے گاڑی چھیننے کیلئے آئے تھے ۔ جب امی کو ان کی نیت سمجھ آگئی تو اُنہوں نے ڈاکوؤں کے سامنے ناٹک کرنا شروع کر دیا کہ بیٹا مجھے تو یہاں سے اپنے گھر کا راستہ بھی نہیں معلوم، میں گم ہو جاؤں گی یا مجھے کوئی مار دے گا تو تم لوگ مجھے میرے گھر کے قریب اتار دو۔ اس وقت رات کے 2 بج رہے تھے اور امی گھر کے قریب ہی تھیں لیکن اُنہوں نے ڈاکوؤں کو گاڑی لے کر بھاگنے نہیں دیا اور اپنا ناٹک جاری رکھا اور گاڑی میں بیٹھ گئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ دراصل جب ڈاکو اپنی واردات کیلئے امی کے پاس پہنچے اور ان کو گاڑی سے نکالا تو اس وقت وہ میرے ایک انکل سے فون پر بات کر رہی تھیں اور جیسے ہی ڈاکو آئے تو فوراََ موبائل گاڑی کی سیٹ کے نیچے پھینک دیا تھا اور وہ سارا ناٹک اس لیے کر رہی تھیں تاکہ انکل جو فون پر امی کی آواز سن رہے ہیں اُنہیں پتہ چل جائے کہ امی کہاں ہیں اور وہ وہاں پولیس کو بھیج دیں۔ اس طرح ناٹک کر کے امی نے انکل کو سمجھا دیا کہ وہ کہاں ہیں اور پھر انکل نے پولیس کو بھیج کر ڈاکوؤں کو پکڑوا دیا جب پولیس نے ان ڈاکوؤں سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ سب طالب علم ہیں جس کے بعد امی نے ان کو معاف کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں