مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان

 مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہاہے کہ میں مسلمان ہوں مگرگائے کاگوشت نہیں کھاتا،بھائی کے لقب سے مشہور اداکار کے 2017 میں دیئے گئے ایک انٹرویو کا کلپ دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔۔۔

جس میں ایک پروگرام کے میزبان راجت شرما کے سوال پر سلمان خان نے کہا کہ وہ ہر طرح کا کھانا کھاتے ہیں لیکن بیف اور پورک (سور) نہیں کھاتے ۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘گائے ہماری بھی ماں ہے ۔ میں اسے اپنی ماں مانتا ہوں کیونکہ میری والدہ ہندو ہیں، والد مسلمان ہیں اور میری سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں۔ ہمارا پورا گھرانہ ہندوستان کی عکاسی کرتا ہے ۔’یاد رہے کہ سلمان خان ایک کثیر المذہبی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد سلیم خان مسلمان، والدہ سلمیٰ خان (سابقہ سشیلا چرک) ہندو اور سوتیلی ماں ہیلن عیسائی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں