مودی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی:ثناء

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ثنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثنا نے کہا کہ پہلگام واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔۔
، بھارتی حکومت اسے سیاسی رنگ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے اقدامات خود بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے ۔اداکارہ ثنا نے کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے ، دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں چاہتے ، پاکستان نے نہایت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ، بھارتی حکومت کو چاہیے وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے ۔