یمنیٰ زیدی 1 کروڑ انسٹا فالوورز ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھی
کراچی(این این آئی)یمنیٰ زیدی 10 ملین یعنی 1 کروڑ فالوورز ہونے پر خوشی سے جھوم اٹھی۔ انہوں اپنی انسٹا سٹوری میں اپنے چاہنے والوں کیلئے خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے پرستاروں کو پھولوں سے تشبیہ دی۔
انہوں نے لکھا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے خوشی کا ایک بیج بویا تھا اور اب میرا گلشن محبت، احترام اور خوشیوں سے بھرا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب کا بہت شکریہ 1 کروڑ خوبصورت پھول میرے انسٹاگرام کے گلشن میں ہیں۔