جیکی چن کا اپنے والد سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

جیکی چن کا اپنے والد سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

ہانگ کانگ (آئی این پی)اداکار اور مارشل آرٹس کے ماہر جیکی چن نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے ۔۔

۔71 سالہ اداکار نے حال ہی میں میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد، چارلس نے طویل عرصے تک یہ راز ان سے چھپائے رکھا کہ وہ دراصل ایک جاسوس تھے اور یہ حقیقت انہیں اس وقت معلوم ہوئی جب وہ 40 سال کی عمر کو پہنچ چکے تھے ۔جیکی چن نے بتایا کہ ایک دن میں گاڑی چلا رہا تھا، میرے والد میرے ساتھ بیٹھے تھے ، اچانک انہوں نے کہا کہ بیٹا میں بوڑھا ہو چکا ہوں میرا ایک راز ہے جو تمہیں بتانا چاہتا ہوں، تمہارا اصل نام جیکی چن نہیں، بلکہ جیکی فینگ ہے ۔اداکار نے اعتراف کیا کہ یہ انکشاف ان کے لیے شدید حیرت کا باعث بنا اور وہ ابتدا میں اپنے والد کی وضاحت بھی سمجھ نہ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں