ارطغرل غازی نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا

ارطغرل غازی نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا

کراچی (آئی این پی)پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کرادار اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے ۔۔۔

حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے بتایا کہ ایک بار کووڈ کے دوران کراچی گیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی اس وائرس پر یقین نہیں کرتا تھا، وہ کہتے رہے کہ یہ جھوٹ ہے اور اس سے کوئی نہیں مرتا اور حیرت کی بات ہے کہ وہاں کوئی مر بھی نہیں رہا تھا۔ کراچی کی ایک مشہور مسجد میں گیا اور امام سے ملاقات کر رہا تھا کہ اچانک مسجد لوگوں سے بھر گئی، تقریبا 4ہزار کے قریب لوگ امڈ آئے ، وہاں کوئی سکیورٹی نہیں تھی اور ہجوم اتنا زیادہ ہو گیا کہ نیشنل گارڈز کو اندر آ کر مجھے بچانا پڑا، میں حیران تھا لیکن سچ پوچھیں تو یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں