اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی،ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پرمنیٰ سے چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے۔۔۔
ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے ۔