جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں سے گریز کیا:صبا قمر

جان بوجھ کر عید کی روایتی  تیاریوں سے گریز کیا:صبا قمر

کراچی (آئی این پی)عید کے موقع پر صبا قمر نے کوئی تصویر شیئر نہیں کی، جس پر مداحوں کے تجسس نے انہیں وجہ بتانے پر مجبور کردیا۔۔۔

۔صبا قمر نے انسٹاگرام سٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ اس بار انہوں نے جان بوجھ کر عید کی روایتی تیاریوں سے گریز کیا۔ اداکارہ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینے مسلسل کام اور سفر میں گزرنے کے بعد انہیں آرام کی شدید ضرورت تھی۔ میں نے پہلی بار سچا، سادہ اور روح کو سکون دینے والا آرام چنا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں