شکل و صورت اور عمر پر تنقید نہیں کرنی چاہئے :ثمینہ پیرزادہ

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر شکل و صورت اور عمر پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔۔۔
ایک شو میں گفتگوکرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کسی کو بھی دوسروں کی شکل و صورت اور عمر پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ایسا کرنا بہت غلط ہے ، سوشل میڈیا کے دور میں تو یہ چیز بہت بڑھ گئی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ سب سے بری بات مجھے یہ لگتی ہے کہ اگر کوئی سینئر ہے تو کسی کو اسے یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ آپ کی عمر بہت زیادہ ہوگئی ہے تو اب آرام کریں۔