میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے : یاسر حسین

لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکار، میزبان اور ہدایتکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے۔
کسی نے میرے کمنٹ کے نیچے لکھا کہ میری زندگی کی واحد کامیابی میری بیوی ہے اور میں کہتا ہوں کہ یہ سچ ہے ، اقراء میری سب سے بڑی طاقت ہے میں جتنے بھی کام کرتا ہوں وہ اس لیے ممکن ہوتے ہیں کیونکہ اقراء گھر اور بچے کو سنبھال رہی ہوتی ہے ۔