شادی کی پہلی رات پر تبصرہ،مداح عتیقہ اوڈھو پر برہم

 شادی کی پہلی رات پر تبصرہ،مداح عتیقہ اوڈھو پر برہم

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شادی کی پہلی رات سے متعلق تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔

 عتیقہ اوڈھو نے ایک پروگرا کے دوران کہا تھا کہ ہم ایک قدامت پسند معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں لڑکے اور لڑکیاں شادی سے پہلے ایک دوسرے کو نہیں جانتے ، پھر جب سہاگ رات آتی ہے ، تو انہیں ایک اجنبی کے ساتھ قربت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جو کسی کیلئے بھی تکلیف دہ ہوسکتا ہے ۔ صارفین نے کہا کہ یہ تین محبت کی شادیاں کرنے کے باوجود اگر کامیاب نہ ہو سکیں تو ان پر سوالیہ نشان ہے ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ موجودہ دور میں ارینج میرج کی شکل تبدیل ہو چکی ہے ، آج کل لڑکے اور لڑکیاں شادی سے پہلے ایک دوسرے کو جاننے کا موقع حاصل کرتے ہیں اور اس کو جبری رشتہ کہنا زیادتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں