کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور  53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 سال کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔۔۔

 سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑے ، انھیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ انھیں پولو کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔بھارتی میڈیا ذرائع کابتانا ہے کہ دوران میچ سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی تھی جس کے بعد انہیں الرجی ہوئی اور دل کا دورہ پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں