خلیل الرحمن کا ہمایوں سعید کیساتھ مزید کام نہ کرنیکا اعلان

لاہور (آئی این پی)مصنف خلیل الرحمن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے سے گریز کریں گے۔۔۔
ایک انٹرویو کے دوران فلموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ پنجابی فلمیں بننا بند ہوگئیں، پاکستان میں پنجابی فلم کے بغیر اردو فلم نہیں چل سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عندیہ دیا کہ انہوں نے ہمایوں سعید کے ساتھ بہت کام کرلیا ہے ، لہذا مستقبل میں ایسی صورتِ حال برقرار نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جس دن مجھے عزت ملنی بند ہوگئی، میں اس انڈسٹری کا حصہ نہیں رہوں گا، کیونکہ لکھنے والا ایک باصلاحیت انسان ہوتا ہے اور اس کی عزت کرنا لازم ہے ۔