بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا عام بات : سنیتا مارشل

بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا عام بات : سنیتا مارشل

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونے کو عام بات قرار دیدیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد تھوڑے غصے والے ہیں اور بیوی کی بات تھوڑی کم سنتے ہیں، میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں ان کے ابھی گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ نہیں ہیں، اگر ہے بھی تو مجھے اس بارے میں نہیں پتا۔ میں کبھی کبھی اپنے شوہر اداکار حسن احمد کے کانوں میں یہ بات ڈالتی ہوں کہ اس عمر میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہونا نارمل ہے۔میں ان گھروں کی بات کررہی ہوں جہاں مرد بات نہیں سنتے تو ان کی بیوی کو چاہیے وہ آہستہ آہستہ اور محبت سے اپنے شوہر کو یہ بات سمجھاتی رہیں تاکہ اچانک سے اگر بچوں کی کوئی بات پتا چلے تو انہیں صدمہ نہ لگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں