فلم ’’ دیمک ‘‘ کا دھماکا خیز دوسرا ہفتہ، سینما گھروں میں ہاؤس فل شوز

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی سینما کی تاریخ کی سب سے بڑی ہارر فلم ‘دیمک’ شاندار کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے۔
ملک بھر کے مختلف سینما گھروں میں اس فلم کے تمام شوز مکمل طور پر ہاؤس فل جا رہے ہیں ،فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور سونیا حسین کی اداکاری نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔فلم بینوں کا کہنا ہے کہ فلم ‘دیمک’ نا صرف ایک خوفناک تجربہ ہے بلکہ عالمی معیار کی فلم بھی ہے جس پر پاکستان سینما کو فخر ہے۔