حریم فاروق اور عمران رضا نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا

لاہور(شوبز ڈیسک)ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا تھا۔۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران حریم فاروق نے بتایا کہ میں نے اور بزنس پارٹنر عمران رضا دونوں نے ہانیہ عامر کو سب سے پہلے ڈب سمیش پر دیکھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش شخصیت نے فوری طور پر انکی توجہ حاصل کی۔حریم فاروق نے ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔