چھائیاں ختم کرانے کے علاج میں چہرہ متاثر ہوا:اسما عباس

چھائیاں ختم کرانے کے علاج میں چہرہ متاثر ہوا:اسما عباس

کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے پر موجود چھائیوں کے علاج کے دوران اُن کی جلد پر شدید الرجی ہوگئی۔۔

اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ وہ کچھ عرصے سے چہرے پر چھائیوں کے مسئلے کا شکار تھیں، انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ادکارہ کے مطابق ڈاکٹر نے انہیں ‘کاؤٹرازیشن’ نامی طریقۂ علاج تجویز کیا، جس میں ایک خاص آلے کی مدد سے جلد پر موجود داغوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ وہ ختم ہو جائیں۔انہوں نے بتایا کہ علاج کے اگلے دن جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں تو اُن کے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس کی وجہ سے چہرے کا بڑا حصہ لال ہوگیا۔ آخر میں اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں