دل ٹوٹنے سے زیادہ بیماری انسان کو سکھاتی ہے :نوشین شاہ

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نوشین شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار ہیں ۔
ایک شو میں نوشین شاہ نے کہا کہ لازمی نہیں کہ ہر کسی کو دل کا ٹوٹنا یا پیار میں دھوکا ملنا زندگی کے سبق سکھائے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں دل ٹوٹنے سے زیادہ بیماری انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے اور انہوں نے بھی بیماری سے بہت کچھ سیکھا۔اداکارہ نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ چند سال سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور گزشتہ سال انہیں شدید کلینیکل انزائٹی کے اٹیک ہوئے ، وہ 60 سے 70 دن تک انتہائی علیل رہیں۔ نوشین شاہ نے کہا کہ انسانی دماغ میں بھی 75 ہزار مسائل اور وائرسز ہوتے ہیں، اسے بھی علاج کی ضرورت ہے ، ڈپریشن یا انزائٹی ہونے پر ڈاکٹرز سے رجوع کیا جانا چاہیے ۔