مشی خان فنکاروں کی عمر پر کی جانیوالی تنقید پر برہم

مشی خان فنکاروں کی عمر پر کی جانیوالی تنقید پر برہم

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مشی خان نے فنکاروں کی عمر کو بنیاد بنا کر کی جانے والی تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 40 سال کے بعد زندگی ختم ہوجاتی ہے؟۔۔۔

 مشی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ پاکستان میں 40 سال کے بعد اداکاری کرنا گویا جرم بنادیا گیا ہے، جب کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں فنکاروں کی عمر پر تنقید نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اب بھی کئی اداکارائیں خاصی عمر کے باوجود فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں کام کر رہی ہیں۔اداکارہ کے مطابق فلم ‘لو گُرو’ ایک اچھی فلم ہے اور اگر اس پر کسی پہلو سے تنقید کی جانی ہے تو وہ فلم کے معیار یا تکنیکی پہلو ہوں، نہ کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی عمر۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں