میک اپ پروسیجر میں چہرہ نہیں جلا الرجی ہوئی تھی، اسما عباس کی وضاحت

میک اپ پروسیجر میں چہرہ نہیں جلا الرجی ہوئی تھی، اسما عباس کی وضاحت

کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اسما عباس نے واضح کیا ہے ان کی جانب سے چہرے کی چھائیاں ختم کرانے کیلئے کرائے گئے میک اپ پروسیجر کے دوران ان کا چہرہ جلا نہیں تھا۔۔۔

 بلکہ تھوڑی سی الرجی ہوگئی تھی۔اسما عباس نے یوٹیوب پر مختصر ویڈیو میں سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے متعلق بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور کہا اور لکھا جانے لگا کہ اسما عباس کا چہرہ جل گیا۔ ان کا چہرہ جلا، نہ کوئی اور مسئلہ ہوا، لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں