تیکھے نقوش والی لڑکیاں پسند:نمیر خان نے اپنی ڈریم گرل کا بتادیا
لاہور(شوبزڈیسک)ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے کہاہے کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور میرا پورا فوکس اپنے کیریئر پر ہے ۔۔
اداکار نے اپنی ڈریم گرل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی لڑکیاں پسند ہیں جن کے نقوش تیکھے ہوں جیسے میرے اپنے ہیں۔ انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا کہ کینیڈا میں میں نے ایک لڑکی کو دیکھا تھا جو مجھے بہت پسند آئی، مگر میں نے کبھی اظہار نہیں کیا، میں نہیں چاہتا تھا کہ میں اپنے خوابوں سے ہٹ جاؤں۔