پشپا 2 کے بعد رشمیکا کے معاوضے میں کمی

پشپا 2 کے بعد رشمیکا  کے معاوضے میں کمی

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی بلاک بسٹر فلم پشپا2 کے بعد ریلیز ہونے والی تینوں فلموں کے معاوضے میں حیران کن کمی کا انکشاف سامنے آگیا۔

 فلم پشپا 2کے لیے رشمیکا نے 10 کروڑ روپے کی بھاری فیس لی، پشپا ٹو کے بعد رشمیکا کو فلم چھاوا کے لیے 4 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا اس کے بعد فلم سکندر میں انہوں نے 5 کروڑجبکہ انکی حالیہ فلم کبیرا کیلئے انہیں 4 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکن ہے وہ اب کردار کی اہمیت اور کہانی کے معیار کو فیس پر ترجیح دے رہی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں