ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی واردات
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں اپنے گھر میں پیش آنے والے چوری کے واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔
ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی غیر ملکی ماسی نے گھر سے قیمتی اشیا چوری کیں، چوری شدہ سامان میں پولو کی شرٹ اور 300 یوروز بھی شامل تھے ، جو ماسی کے گھر سے برآمد ہوئے ۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ملازمہ کا تعلق فلپائن سے تھا۔