مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ میوزک بینڈ کی دھوم
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ بینڈ نے دھوم مچادی، حالیہ دنوں میں ایک نئے اور مقبول بینڈ ویلویٹ سن ڈاؤن نے سپاٹی فائی پر 10 لاکھ سے زائد سٹریمز حاصل کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، لیکن جلد ہی انکشاف ہوا۔۔۔
کہ یہ بینڈ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا تھا، اس کی موسیقی، تصاویر سب کچھ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سپاٹیفائی اور دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سننے والوں کو یہ واضح طور پر بتایا جانا چاہیے کہ آیا وہ جو موسیقی سن رہے ہیں وہ انسانوں کی تخلیق ہے یا مصنوعی ذہانت کی۔ سپاٹیفائی کیمطابق ان کا پلیٹ فارم مصنوعی موسیقی کو ترجیح نہیں دیتا، پلیٹ فارم پر جو بھی میوزک اپ لوڈ ہوتا ہے یا بنایا گیا ہوتا ہے چاہے وہ اے آئی سے بنایا گیا ہو وہ لائسنس شدہ تھرڈ پارٹیز کرتی ہیں۔