علیزے ذہنی دباؤ اور جذباتی تکلیف کا شکار، اسے ٹرول نہ کریں:جگن

علیزے ذہنی دباؤ اور جذباتی تکلیف کا شکار، اسے ٹرول نہ کریں:جگن

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے اداکارہ علیزے شاہ کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

خدارا، ایک دکھی دل پر اور وار نہ کریں، علیزے شاہ ٹراما سے گزر رہی ہے ، اسے ٹرول نہ کریں۔ جگن کاظم نے علیزے شاہ کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری معافی پر علیزے کا جواب بہت مثبت تھا، وہ بہت دعائیں دینے والی اور حساس انسان ہے ۔ انہوں نے کہا ہر شخص کی زندگی کا ایک ایسا پہلو ہوتا ہے جو وہ دنیا کو نہیں دکھا سکتا، اگر آپ خود کو بہتر سمجھتے ہیں تو ہی دوسروں کو ٹرول کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں