عدنان صدیقی نے بانسری پر مقبول نغمے سنا کر سب کو حیران کر دیا

عدنان صدیقی نے بانسری پر مقبول  نغمے سنا کر سب کو حیران کر دیا

لاہور(شوبزڈیسک ) فلم اور ڈراموں کے سپر سٹار عدنان صدیقی کی رہائش گاہ پر ایک شاندار چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔۔

، جس کا انعقاد لائف سٹائل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کراچی نے کیا، معروف اداکار اور ماڈل اعجاز اسلم نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر عدنان صدیقی نے بانسری پر مقبول نغمے سنا کر سب کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔اس موقع پر اداکار اعجاز اسلم نے بھرپور داد دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اعجاز اسلم اور عدنان صدیقی کے درمیان خوبصورت مکالمہ بھی دیکھنے کو ملا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں