در فشاں سلیم کی بلال عباس سے نکاح کے معاملے پر وضاحت
کراچی (آئی این پی)اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کیساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے ۔ میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا، جس کی وجہ سے ہماری آن اسکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آئی۔