ٹی وی سٹیشن پر خوبصورت لڑکیاں دیکھنے جاتا تھا:ایوب کھوسو
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار ایوب کھوسو نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں وہ پی ٹی وی سینٹر پر خوبصورت لڑکیاں دیکھنے جاتے تھے۔۔
، جہاں انہیں اداکاری کی پیش کش کی گئی۔ایوب کھوسو نے ایک شو میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں، وہ اپنے ڈراموں کی کلپس سمیت شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئیں تصاویر شیئر نہیں کرتے ۔ اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی تصاویر کو جلد اور زیادہ لائیکس اور کمنٹس ملتے ہیں، ہر کوئی ان کی تصاویر پر ماشاء اللہ، سبحان اللہ اور خوبصورت جیسے الفاظ لکھتا ہے ۔