بچے آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے سن کر کھانا کھاتے ہیں:تمنا بھاٹیا

 بچے آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے سن کر کھانا کھاتے ہیں:تمنا بھاٹیا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد خواتین نے بتایا کہ ان کے بچے آئٹم سانگ آج کی رات مزہ حسن کا آنکھوں سے لیجیے سن کر کھانا کھاتے ہیں۔

تمنا بھاٹیا نے ایک شو میں بتایا کہ ان کا گانا آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے بہت مقبول ہوا اور دنیا بھر میں اسے سنا گیا۔ اداکارہ کے مطابق انہیں متعدد خواتین نے بتایا کہ ان کے بچے ڈائپر پہنتے ہیں لیکن جب وہ ان کا گانا آج کی رات مزہ حسن کا لیجیے چلاتی ہیں تو ان کے بچے خوشی خوشی سے کھانا کھا جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں