سچا پیار ابھی تک ہوا ہی نہیں،سلمان خان کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے سچے پیار کے بارے میں اظہار خیال کرکے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔
بگ باس 19 کے گرینڈ پریمیئر میں میزبان کے طور پر جلوہ گر ہونے والے سلمان خان سے مہمان تانیا متل نے سوال کیا ،کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے ؟اس سوال پر سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کوئی سچا پیار ہوا اور نہ ہی کچھ ادھورا رہا۔سلمان خان کا یہ بیان سنتے ہی مداحوں اور ناظرین کو ایک بار پھر حیرت ہوئی کہ آخر دبنگ خان، جو بالی ووڈ کے فار ایور سنگل ہیرو کہلاتے ہیں، آج تک سچے پیار کی تلاش میں کیوں کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ سلمان خان کی زندگی میں کئی مشہور اداکارائیں شامل رہیں۔