امریکی گلوکارہ کارڈی بی خواتین پر تشدد کے الزامات کا مقدمہ جیت گئیں

امریکی گلوکارہ کارڈی بی خواتین پر تشدد  کے الزامات کا مقدمہ جیت گئیں

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی ریپر و گلوکارہ کارڈی بی نے خواتین سکیورٹی گارڈز کے خلاف تشدد کا 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سات سال پرانا مقدمہ جیت لیا۔

سکیورٹی گارڈز نے 2018 میں الزام لگایا تھا کہ ایک زچہ و بچہ کلینک کے باہر حاملہ کارڈی بی نے ان پر جسمانی حملہ کیا تھا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لاس اینجلس سپیریئر کورٹ کی 12 رکنی جیوری نے کہاکہ سابق سکیورٹی افسر ایمانی ایلس اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہیں کہ کارڈی بی نے ان پر جسمانی حملہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں