کیریئر کے آغاز میں مایوسی کے باوجود ہمت نہ ہاری:صنم ماروی
کراچی (آئی این پی)گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں سخت محنت کی،مایوسی کے باوجود ہمت نہ ہاری ۔ ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنی بیٹی کو بھی یہی درس دیتی ہیں کہ ناکامیوں پر انہیں مایوس نہیں ہونا، مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے ، اس کا پھل ضرور ملتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلی بار بڑے میوزک پروگرام کرنے پر 27 ہزار روپے کا معاوضہ ملا تھا، جو اس وقت بہت زیادہ تھا، جس سے انہوں نے والدہ کو گھر کیلئے بہت ساری چیزیں لے کر دیں۔