کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں:فرحان سعید
لاہور (آئی این پی)اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ میرے کنسرٹس، میرے کیریئر کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ جب میں نے جل جوائن کیا تو تنازعات بھی شروع ہوگئے۔۔۔
جن کا مجھ سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ 10 برس بعد ہمارا بینڈ ٹوٹ گیا، اس وقت میری اصل جدوجہد تھی، کیونکہ میں جہاں جاتا، کنسرٹ کرتا یا کوئی بھی کام کرنے کی کوشش کرتا تو کچھ لوگ اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔گلوکار نے مزید بتایا کہ بعض لوگ منتظمین کو کال کرتے اور انہیں دھمکاتے کہ میرے ساتھ کام نہ کریں۔ میرے کنسرٹس، کوک سٹوڈیو یا کوئی بھی پروجیکٹ جو میں کرتا اسے رکوانے کی کوشش کی جاتی تھی۔