ٹیلر سوئفٹ ڈیپ فیک کا سب سے شکار بننے والی شخصیت

ٹیلر سوئفٹ ڈیپ فیک کا سب سے شکار بننے والی شخصیت

واشنگٹن (آئی این پی) امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں ڈیپ فیک کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔

سائبر سکیورٹی فرم میکافی کی نئی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ڈیپ فیک صرف غیر اخلاقی مواد تک محدود نہیں رہے بلکہ دھوکے بازوں نے ان کی نقل بنا کر جعلی برانڈ انڈورسمنٹس، اشتہارات اور فراڈ لنکس بھی پھیلائے ۔ میکافی کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے ایک شخص کا پیسہ یا ذاتی ڈیٹا چوری ہوا، متاثرہ افراد کو اوسطا 525 ڈالر کا نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کے بعد سکارلٹ جوہانسن دوسرا سب سے بڑا نشانہ بنیں، ان کے بعد جینا اورٹیگا، سڈنی سوینی، سبریانا کارپینٹر اور ٹام کروز جیسی شخصیات بھی ڈیپ فیک دھوکا دہی سے متاثر ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں