60 کی عمر میں دوبارہ محبت ملنے کی توقع نہیں تھی:عامر خان

60 کی عمر میں دوبارہ محبت ملنے  کی توقع نہیں تھی:عامر خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے عامر خان نے کہا ہے کہ 60 سال کی عمر میں دوبارہ محبت ملنے کی توقع نہیں تھی۔۔۔

ایک تقریب میں اداکار نے بتایا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ میں دوبارہ کسی رشتے میں بندھ جاؤں گا، گوری سپراٹ میری زندگی میں سکون، استحکام اور خوش قسمتی کا ذریعہ ہیں۔عامر خان نے مزید کہا کہ گوری اور میں 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، ہم گزشتہ 2 برس سے رشتے میں ہیں، وہ واقعی حیرت انگیز انسان ہے ، میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں