بھارتی اداکارہ سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ سارہ خان نے اداکار سنیل لہری کے بیٹے کرش پاٹھک سے شادی کرلی۔۔۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں کورٹ میرج کے بعد دسمبر میں دونوں نے باقاعدہ تقریبات منعقد کیں، جن کی دلکش تصاویر نوبیاہتا جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔ جوڑنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قُبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت نے خود اپنی کہانی لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔