صبا قمر نے احمق لوگوں پر دھیان نہ دینے کی نصیحت کی:لائبہ خان
کراچی (آئی این پی)اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا کہ جب میرا صبا قمر کے بارے میں دیا بیان توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تو انہوں نے مجھے نصیحت کی کہ میں احمق لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دوں۔۔۔۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ کام نہیں کرتے میں انہیں آج سچ بتانا چاہتی ہوں، دراصل شو کے میزبان نے مجھ سے سوال کیا کہ صبا قمر اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ کون سا پیشہ منتخب کرتیں؟ تو میں نے جواب دیا کہ وہ وکیل ہوتیں جس پر تنازع بن گیا۔