بہروز سبزواری کی زیادہ شادیاں کرنیوالے مردوں پر تنقید

بہروز سبزواری کی زیادہ شادیاں کرنیوالے مردوں پر تنقید

کراچی (این این آئی) اداکاربہروز سبزواری نے ایک سے زائد شادیاں کرنے والے مردوں کو تنقیدکا نشانہ بنا دیا۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ۔۔۔

 اگر آپ کی پہلی بیوی موجود ہے ، زندہ ہے ، خواہ اچھی ہو یا بری، وہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ، اس کی موجودگی میں دوسری شادی کرنا آپ کی زندگی کی ایک بڑی آزمائش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خیر میں سب نہیں کہنا چاہتا اگر آپ کی بیوی اچھی ہے تو دوبارہ شادی کی ضرورت ہی کیا ہے ؟۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اقرار الحسن نے 3شادیاں کی ہیں، اب اگر وہ ایک اور کر لیں تو ہم کیا کریں گے ؟ ،وہ حال ہی میں ایک فلائٹ میں میرے ساتھ تھے ، اس لئے فورا ذہن میں آ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں