اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ کا بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ

 اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ کا بھی یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ

لاہور(شوبز ڈیسک)آئس لینڈ نے بھی اسرائیل کی شرکت کے فیصلے پر یورو وژن گائیکی مقابلے کا بائیکاٹ کردیا۔

بائیکاٹ کا فیصلہ عوامی بحث کے بعد کیا گیا۔ڈی جی آئس لینڈ براڈکاسٹر سٹیفن ایرکسن نے کہا کہ اسرائیل کی شرکت نے یورپی نشریاتی یونین اور عوام میں عدم اتفاق پیدا کردیا ہے ۔ اسی بنیاد پر ہم موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پیچھے ہٹ رہے ہیں۔اس سے پہلے سپین، نیدرلینڈز ، آئرلینڈ اور سلوینیا بھی ویانا میں ہونے والے یورو وژن مقابلے کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں