کمار سانو نے سابقہ اہلیہ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ کر دیا

کمار سانو نے سابقہ اہلیہ پر ہتکِ عزت کا مقدمہ کر دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے نامور گلوکار کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ کمار سانو نے سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔۔۔۔

گلوکار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ اہلیہ نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دئیے گئے انٹرویو میں مجھ پر جھوٹے اور توہین آمیز الزامات لگائے ہیں، جن سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔کمار سانو نے کہا کہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے الزامات 2001ء میں ہونے والے طلاق کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی بھی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ ان بیانات کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی، سماجی بدنامی ہوئی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں