روب رائنر کے بیٹے پر والدین کے قتل کی فرد جرم عائد
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار و فلم ساز روب رائنر کے کم عمر بیٹے پر والدین کے قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نک رائنر پر منگل کے روز دوہرے قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی۔۔۔
نک رائنر کو اتوار کی سہ پہر لاس اینجلس کے پوش علاقے برینٹ ووڈ میں واقع گھر سے والدین کی لاشیں ملنے کے چند گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق 78 سالہ اداکار و ہدایتکار روب رائنر اور ان کی 70 سالہ اہلیہ مشیل رائنر کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔