سیف کا کرینہ کیساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف

سیف کا کرینہ کیساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کے ساتھ اپنے رشتے کے ابتدائی دنوں بارے اعتراف کیا کہ جب انہوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تو سب کچھ متوازن نہیں تھا۔۔۔

 ایک انٹرویو میں سیف نے اعتراف کیا کہ شروع میں اس صورت حال کو سمجھنا اور سنبھالنا ان کے لیے بالکل بھی آسان نہیں تھا اور ابتدائی دنوں میں حسد اور عدم تحفظ کے جذبات واقعی سامنے آئے تھے ۔ کرینہ کو دوسرے اداکاروں کے ساتھ قریب سے کام کرتے دیکھنا بالکل نیا تجربہ تھا،اس وقت یہ سب ان کے لیے خاصا الجھا ہوا تھا اور ایسے جذبات سے نمٹنے کے لیے پختگی، اعتماد اور وقت درکار ہوتا ہے اور یہ چیزیں صرف سچی وابستگی کے ساتھ ہی پروان چڑھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں