شوبز میں انسان ہر لمحہ بحث یا قیاس آرائی کی زد میں رہتا :ابھیشک

شوبز میں انسان ہر لمحہ بحث یا قیاس آرائی کی زد میں رہتا :ابھیشک

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا میں زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا جہاں انسان ہر لمحہ کسی نہ کسی بحث یا قیاس آرائی کی زد میں رہتا ہے۔۔۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر کھل کر بات کی اور ان افواہوں کو سختی سے مسترد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے کیونکہ مشہور شخصیات کے بارے میں لوگ ہر طرح کے اندازے لگاتے رہتے ہیں، جبکہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں