ہانیہ عامر نے سرجری، بوٹوکس کو اپنا نیا پسندیدہ مذاق قرار دیدیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ حال ہی میں سٹائل ایوارڈز میں ہانیہ عامر کی شرکت اور ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔۔۔
ایوارڈ شو کے بعد ہانیہ نے اپنے سٹائل کی ایک خوبصورت ریل انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ فوٹو شاپ کی ہوئی لگ رہی ہیں جس پر ہانیہ عامر نے دوٹوک انداز میں جواب دیا، ‘‘سرجری، بوٹوکس’’ اور ساتھ ہی اسے اپنا نیا پسندیدہ مذاق قرار دیا۔