رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری مشہور فلم میں اہم کردار مل گیا

رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری  مشہور فلم میں اہم کردار مل گیا

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)دنیا کے عظیم فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو اب ہالی ووڈ کی مقبول ترین ایکشن فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو فلم فاسٹ ایکس: پارٹ 2 میں کاسٹ کر لیا گیا ہے ، جو اس طویل سیریز کی آخری فلم ہوگی۔یہ فلم اپریل 2027 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے اور اس کے ساتھ ہی فرنچائز کی مرکزی کہانی کا اختتام ہوگا۔ اداکار ٹائریس گبسن نے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رونالڈو کی آمد سے فرنچائز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں